قلات ( اے بی این نیوز ) مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خود کش دھماکہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق
دھماکے میں ایک اہلکار شہید،4زخمی۔ دھماکہ خاتون خودکش حملہ آور نے کیا۔
متعلقہ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں،ذخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے
دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :مصطفیٰ عامر قتل کیس ، ہو شربا انکشافات،جان کر حیران رہ جائیں،عینی شاہد نے پردے اٹھا دیئے