کوٹ لکھپت (اے بی این نیوز )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ۔ ملزموں نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزموں پر ترمیمی فرد جرم عائد کی ہے۔
شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی ۔ عدلیہ حمزہ ،صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے ۔
عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا ۔ پرسیکویشن نے تمام دفعات کے مطابق فرد جرم میں ترمیم کی استدعا کی تھی۔
مزید پڑھیں :خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کر دیا گیا