دبئی ( اے بی این نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے منیجر آر دیوراج اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے منیجر دیوراج کی والدہ اتوار کے روز انتقال کرگئیں جس کے بعد وہ فوری طور پر حیدرآباد چلے گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آر دیوراج اس وقت حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں اور وہ دبئی میں بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ اس نے گروپ اسٹیج کے اپنے تمام میچز بھی جیتے۔سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے دبئی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر۔50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد