دبئی ( اے بی این نیوز)بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کوجھٹکالگ گیا۔ آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئے، وہ پیر کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
آسٹریلوی سکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا 21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے