اسلام آباد( اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج ملک میں داخل ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد مزید اہم فیصلوں کی تیاری،جانئے فیصلوں بارے