اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنل میں کس کا کس سے ٹاکرا ہو گا، فیصلہ سامنے آگیا، جانئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) چیمپئنز ٹرافیمیں سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا؟ فیصلہ ہو چکا ہے۔ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہی اور دوسرے سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ سے ہوگا، یہ میچ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہو گا، بصورت دیگر آسٹریلوی ٹیم فائنل لاہور میں نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں :افغانستان سے مذاکرات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اہم اقدام،جانئے کیا

متعلقہ خبریں