اہم خبریں

26ویں ترمیم کےحوالےسےمولاناکےبھی تحفظات تھے،فیصل چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) رہنما پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بنیادی شہری حقوق کی محافظ ہیں۔ 2،2سال سےلوگوں کےکیس لگےہوئےہیں کوئی پوچھنےوالانہیں۔
ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیزنہیں۔
9مئی کےکیسزکولیگل ٹیم کودیکھنےکی ضر ورت ہے۔ وہ اےبی این کےپروگرام’’ڈبیٹ ایٹ 8 میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کےمنافی کیسزکےفیصلےکیےگئے۔
حکومت چن چن کراپنی مرضی کےججزلگارہی ہے۔
جن 6ججزنےخط لکھاانہیں سبق سکھانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ 26ویں ترمیم کےحوالےسےمولاناکےبھی تحفظات تھے۔ آئین کی تشریح کرناججزکاکام ہے۔ حکومت اپنی مرضی کےججزلگاکرفیصلے کراناچاہتی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کل کی ملاقات کاایجنڈابلاول بھٹوزرداری کوپتہ ہوگا۔ تحفظات سےحوالےسےکچھ پرعمل ہواکچھ رہتی ہے۔ پنجاب میں ہمارےکارکنوں کاپارٹی پردباؤہے۔
ہماری جماعت کوپنجاب کےحوالےسےتحفظات ہیں۔
کیا26ویں آئینی ترمیم کےبعدججزنےفیصلےکرناچھوڑدیے۔ دنیابھرمیں پارلیمان ججزکی تعیناتی کرتی ہے۔ ماضی میں ہم بھی حکومت کیخلاف احتجاج کرتےرہے۔ آج تک کسی احتجاج کےنتیجےمیں حکومت نہیں گری۔

مزید پڑھیں :موٹروےپرمسافربس کوآگ لگ گئی، ریسکیوٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں

متعلقہ خبریں