اہم خبریں

دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،افطار اورسحری کے وقت متعدد علاقوں میں گیس غائب

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )شہر کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی معطل۔ افطار اورسحری کے وقت متعدد علاقوں میں گیس غائب رہی۔ سوئی گیس نے سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سکستھ روڈ، سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس غائب ہوگئی۔ ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ،سروس روڈ کے علاقوں میں بھی گیس غائب۔ ڈھوک کالا خان، خرم کالونی، صادق آباد میں بھی گیس سپلائی معطل رہی۔

مزید پڑھیں :کلرکہار کے علاقہ سرکلاں میں نجی کالج کی وین کھائی میں گر گئی

متعلقہ خبریں