اہم خبریں

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

لاہور( اے بی این نیوز)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کررہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور سمز برآمد ہوا ہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوجاتے تھے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ ،کیس لیکیج کے باعث دھماکہ،خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں