لسبیلہ(نیوز ڈیسک)افسوناک حادثہ ،لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 39 افراد جان کی بازی ہار گئے ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جبکہ حادثےمیں متعدد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ،مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی، کوچ میں48 سے زائد مسافر سوار تھے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بیلا نے کہا کہ امدادی کارروائی میں مشکلات درپیش آرہی ہیں، لسبیلہ مسافر کوچ حادثے میں 39 افراد جان کی بازی ہارگئے ،امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 39 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ،کوچ میں48 افراد سوار تھے، امدای کارروائیاں جاری ہیں۔















