اہم خبریں

دنیا بھر کے کن کن ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) دوحہ قطر میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا،عرب میڈیا کے ،مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر آگیا ،پہلا روزہ کل ہوگا۔ فرانس میں پہلا روزہ کل ہوگا۔ بھارتی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق
بھارت میں چاندنظرنہیں آیا۔ بھارت میں پہلاروزہ2مارچ کوہوگا۔ کوالالمپور ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ مسقط:سلطنت عمان میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
سری لنکا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،پہلار وزہ اتوار کو ہوگا۔
ملائیشیا میں اتوار 2مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ 2مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔ مفتی اعظم آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریا اور نیوزی لینڈ میں بھی کل پہلاروزہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں تیار،جانئے یکم مارچ سے فی لٹر کیا قیمت ہو گی

متعلقہ خبریں