اہم خبریں

کل پہلا روزہ ،عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال 30 مارچ سے ہوگا

ریاض(اے بی این نیوز) سعودی عرب میں آج جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید، سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودیہ میں جمعہ کے روز چاند کی رویت پر پہلا روزہ یکم مارچ ہفتے کو ہوگا۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 2 مارچ کو اتوار کے روز ہوگا، رمضان کےدوران بینک صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گے۔

عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے ہوگا، عید کی چھٹیاں 4 شوال 2 اپریل بدھ تک جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں :چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکرد گی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش

متعلقہ خبریں