اہم خبریں

الائیڈ بینک آبپارہ کے باہر ڈکیتی، 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) الائیڈ بینک آبپارہ کے باہر ڈکیتی، 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ ‎الائیڈ بینک آبپارہ برانچ کے باہر چوری کی بڑی واردات۔
شیروز نامی شہری سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔

شیروز نے سوا تین بجے بینک سے رقم نکلوائی۔ ڈاکو تین بج کر 26 منٹ پر بینک کے اندر اور باہر متحرک رہے۔ شیروز نے واردات میں چار افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

سیکیورٹی گارڈ اور متاثرہ شہری نے چار ڈاکوؤں کی نشاندہی کی۔

ڈاکو الائیڈ بینک کے بالمقابل دوسری سمت فرار ہوئے ۔ ‎ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔

مزید پڑھیں :چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکرد گی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش

متعلقہ خبریں