چکوال ( اے بی این نیوز ) ٹریفک کا المناک حادثہ۔ نیلہ انٹرچینج کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگر ی، 8مسافر جاں بحق۔ 15زخمی، 2کی حالت تشویشناک، بس میں 43سے زائد مسافر سوار تھے۔ بس کراچی سے سوات جارہی تھی۔ امدادی کارروائیاں جاری۔ زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا۔ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں :نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید، 20 زخمی