اہم خبریں

مجھے ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟عمر اکمل نے بھی خاموشی توڑ دی

لاہور( اے بی این نیوز) قومی کرکٹر عمر اکمل کا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا۔ 34 سالہ قومی ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ 14 لڑکے پریکٹس کر رہے ہوتے تھے مجھے ایک کرسی دے کر سائیڈ پر کر دیا جاتا تھا جب کوچ مکی آرتھر کو کہتا تھا تو وہ کہتے تھے کہ نیٹ باؤلر کو بول دو کہ وہ تمہیں پریکٹس کروا دیں۔

کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟ انہوں نے کہا کہ کوچ سے کہتا تھا کہ کوچنگ سٹاف سے کہہ دیں، سیکنڈ کوچ شاہد اسلم سے کہا کہ مجھے پریکٹس کروا دیں، انہوں نے بولا کہ میں تمہیں نہیں کروا سکتا، ہیڈ کوچ نے سختی سے منع کیا ہے۔

عمر اکمل نے مزید کہا ہے کہ 2017 کے بعد مجھے سائیڈ پر کیا گیا، اس وقت وہ اپنا سسٹم لے کر چلے، میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم بھی کیا لیکن اب تک مجھے باہر بٹھایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: مجھے ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟عمر اکمل نے بھی خاموشی توڑ دی

متعلقہ خبریں