اہم خبریں

تحریک انصاف مالی بحران کاشکار،ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصد کٹوتی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کئی ماہ تک تنخواہوں میں تاخیر کے بعد اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ مبینہ مالی بحران کی وجہ سے انہیں تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق چھاپوں کا سامنا کرنے والے اور مہینوں جیل میں گزارنے والے ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کی تنخواہ کا 100 فیصد ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ انہیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن وہ اپنے ملازمین کے واجبات ادا کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انہیں پارٹی ملازمین کی بہت پرواہ ہے اور انہوں نے ایک نوٹ لکھ کر تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔

ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 28 تنخواہ دار ملازمین ہیں جنہیں 35 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک تنخواہ ملتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں سابق حکمراں جماعت کے اکاؤنٹس، دفاتر اور میڈیا ونگ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا آغاز11اپریل سے ہوگا،شیڈول جاری

متعلقہ خبریں