پاراچنار (اے بی این نیوز)سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہ کا تعلیمی ادارے احتجاجاًبند رکھنے کا فیصلہ۔ یونیفارم اور سٹیشنری نہ ہونے سے نیا سیشن بدامنی کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
سرکاری وپرائیویٹ اداروں کےسربراہ کا راستے کھولنے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کےسو سے زائد دیہات کی 5 لاکھ آبادی خوراک سے محروم ہے۔ 2024 میں بھی پاراچنار میں تیل نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجا تعلیمی ادارے بند رہے۔
دو ماہ سے موسم سرم کی تعطیلات کے باعث تعلیمی ادارے بند رہے۔ پاراچنار میں خوراک علاج سمیت اسٹیشنری، یونی فارم اور تیل موجود نہیں۔
بگن میں بکس اور یونیفارم کی گاڑیاں جلانے کے باعث طلباکو مشکلات درپیش ہیں
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں تو سیع،13 وفاقی وزرااور11وزرائےمملکت نےحلف اٹھالیا،3 مشیر بھی شامل