اہم خبریں

ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: یکم رمضان کو بینک اکائونٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟نصاب جاری

متعلقہ خبریں