اہم خبریں

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے ،وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو محمد عرفان کا تبادلہ۔ محمد عرفان نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ڈائریکٹر تعینات۔

آڈٹ آفیسر، ڈی جی آڈٹ دفتر (وفاقی حکومت) اسلام آباد فرخ بشیر کا تبادلہ۔ فرخ بشیر اکاؤنٹس آفیسر، چیف کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین، اسلام آباد تعینات۔ پمز ہسپتال اسلام آباد میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فروا سجیل کے ڈیپوٹیشن میں توسیع۔

ڈاکٹر فروا سجیل کے ڈیپوٹیشن میں کی گئی 2 سال کی توسیع یکم جنوری 2025 سے شمار ہو گی۔ فروا سجیل شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور سے ‘پمز’ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عاصم ایوب کا تبادلہ۔ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عاصم ایوب جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات۔ جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن نثار احمد پھلروان کا تبادلہ۔
نثار احمد پھلروان جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے عوام کیلئے ’’ بری خبر ‘‘ جانئے کیا

متعلقہ خبریں