اسلام آباد (اے بی این نیوز )جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ وکلا عدالت میں مکمل تیاری سے آئیں۔ پاکستان کے شعبہ قانون میں بہت خلا ہے۔ ہم لوگ بیرون ملک سے پڑھ کر نہیں آئے تھے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان باہر سے پڑھ کر آئے تھے۔ طلبا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
یونیورسٹیز طلبا کو سول پروسیجر کورٹ پڑھائیں۔ پاکستان میں ہر قانون موجود ہے جو دنیا میں نہیں ہے۔ قانون پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ گورننس کے پورے ماڈل کیلئے ایک نسل چاہیے۔
آپ سچ بولیں گے تو 45 سال کی عمر کے بعد ملک کو لیڈ کریں گے۔
منشیات نے اس ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ آپ نے ڈرگز اور کرپشن کو انکار کرنا ہے ۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،وزیراعظم