تاشقند(اے بی این نیوز )پاکستان ،ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔ وزیراعظم نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کردکرسکتی ہے۔
ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا۔
پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے گئے ہیں۔ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ٹیکسٹائل ،فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔
ازبک صدر نے کہا کہ باہمی شراکت کے حوالے سے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ازبک صدر کی وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد۔ یہ ایک تاریخی دورہ ہے ،باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح شراکت داری ہونے جارہی ہے۔ ازبک صدر کا مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں۔
گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے۔ تجارتی حجم کو 2ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ ہوا ،شمسی ذرائع سے توانائی کا حصول ممکن بنایا جائیگا۔
مزید پڑھیں :بیٹر فخر زمان کا نیا بیان سامنے آگیا،کرکٹ شائقین جانیں اب کیاایسا انہونا کہہ دیا