لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق طنزیہ جملہ کہہ دیا۔لاہور میں گلگت بلتستان کے ق لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے ڈار اور ڈالر کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کہتے تھے کہ ڈار آگیا ہے اب ڈالر کنٹرول کرے گا جبکہ ڈار آیا تو اُس نے سب آؤٹ آف کنٹرول کردیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت پوری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایکسپوز ہو چکی ہے۔