لاہور( اے بی این نیوز ) ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، فخر زمان نے کہا کہ جلد مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو جوائن کروں گا۔ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ قومی ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا امکان۔ فخر زمان کی قریبی لوگوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق مشاورت ۔ کہا چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا۔ ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے ۔
فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے۔ فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے ۔فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری