اہم خبریں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،جانئے جارحانہ بیٹر فخر زمان کیا اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) قومی ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا امکان۔ فخر زمان کی قریبی لوگوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق مشاورت ۔ کہا چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا۔ ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے ۔

فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے۔ فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے ۔فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں :افغان سرزمین پاکستان سمیت خطے کے کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، وزیراعظم

متعلقہ خبریں