راولپنڈی (اے بی این نیوز )نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش میچ میں کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائی کے داخل ہونے کا معاملہ ۔ سول جج عمران قریشی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھجوانے کی درخواست مسترد کر دی۔ تفتیشی آفیسر نے کہا کہ
ملزم نے سخت سیکورٹی حصار توڑ کر قانون شکنی کی ہے جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے ملزم عبدالقیوم کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ
اگر ملزم مچلکے داخل نہیں کراتا تو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی،پولیس کو چالان پیش کرنے کا حکم ۔ نوجوان کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے کرکٹ اسٹیڈیم پچ پر وکٹوں کے پاس سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم عبدالقیوم کی ضمانت مجسٹریٹ دفعہ 30محمد عمران قریشی نے منظور کی۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی کی پہلی واکنگ سٹریٹ کا افتتاح کل ، الیکٹرک گاڑیاں ، مفت شٹل سروس