اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپورعدالت پیش نہ ہوئے، وارنٹ گرفتاری بر قرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )آڈیولیک کیس۔ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپورعدالت پیش نہ ہوئے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بر قرار ۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفورکاکڑنےکی۔ ۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئےاورحاضری لگائی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی ۔ علی امین گنڈاپورکےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں بھی وارنٹ گرفتاری برقرار۔ سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم کا آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آسان خدمت مرکز کا دورہ

متعلقہ خبریں