اہم خبریں

دواریاں بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، 10 دکانیں جل کر خاکستر، کروڑوں روپے کا نقصان

نیلم ویلی(اے بی این نیوز)دواریاں بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ ایمرجنسی رسپانس کے اہلکاران موقع کی طرف روانہ ہوگئے ، ایمرجنسی رسپانس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ اسی اثنا ءمیں آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے نیلم ایمرجنسی رسپانس کی فائر وہیکل یونٹ شاردہ کو بھی موقع کی طرف روانہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مقامی لوگوں ، رضاکاروں مقامی پولیس ہمراہ ایس ایچ او لوات اور پاکستان آرمی کی یونٹ دواریاں کی مدد سے آگ پر آدھ گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا۔ متصل بازار اور محلے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر /چیئرمینDDMA نیلم ،سپرٹینڈنٹ پولیس نیلم آپریشن کی نگرانی کرتے رہے

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس آتشزدگی کے واقع میں 7 دوکانیں، دو گیسٹ ہاؤس، دو موٹر سائیکل کا نقصان ہوا جن میں 9 کرایہ دار بھی تھے ۔ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نیلم بھی موقع پر موجود رہے۔نیلم کے علاقے دواریاں بالا بازار میں آتشزدگی واقعہ کے دوران دس سے زائد دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

تاہم ریسکیو 1122 آٹھمقام اور شاردا نے دواریاں بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا نیلم اب کولنگ کا عمل جاری ہے آپریشن میں آٹھمقام اور شاردہ کی ایمرجنسی گاڑیوں کے حصہ لیا۔

کراچی : بجلی یونٹ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

متعلقہ خبریں