باغ (اے بی این نیوز)سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبرمیں آپریشن،10خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا باغ، ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحد ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں :آج رات 09 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے بند رہے گا