اہم خبریں

وفاقی حکومت میں توسیع ،اکھاڑ پچھاڑ،وزارتوں کے قلمدان تبدیل، غیر معمولی التوا کا شکار

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )وفاقی حکومت میں توسیع غیر معمولی التوا کا شکار۔ وزیراعظم تاحال کابینہ میں توسیع اور وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ نہ کر سکے ،ذرائع کے مطابق

حکومتی راہداریوں میں گزشتہ ایک ماہ سے کابینہ میں تبدیلی کی باز گشت ہے ۔ 25 سے زائد نئے وزراء کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ نئی کابینہ میں موجودہ اہم وزراء کی چھٹی متوقع، 4 سے زائد ٹیکنوکریٹس کی انٹری بھی ہو گی۔ گزشتہ ایک ماہ سے زیر التوا کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع تھی۔ وزیراعظم کا باکو دورے کے بعد کابینہ کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کی سوشل میڈیا ٹیم مبینہ طور پر بھتہ خور نکلی،مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف

متعلقہ خبریں