اہم خبریں

وزیر اعلیٰ کی سوشل میڈیا ٹیم مبینہ طور پر بھتہ خور نکلی،مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف

راولپنڈی (اے بی این نیوز) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔

اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔

تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور مزید بھتہ نہیں دے سکتے۔ کرکٹ میچز کے باعث کاروبار پہلے ہی متاثر ہے، ایسے میں اضافی اخراجات کہاں سے پورے کریں؟

مزید پڑھیں :تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سرحد پر انسانی اسمگلرز کابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 50 پاکستانی بازیاب

متعلقہ خبریں