یوکرین ( اے بی این نیوز )صدرزیلنسکی نےیوکرین میں امن اور نیٹو میں شمولیت کے بدلے اقتدار چھوڑنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ میرے مستعفی ہونے سے یوکرین میں امن آتا ہے تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
جنگ پر خرچ 5 سو ارب ڈالرز کیا 100 ڈالرز بھی نہیں مانتا۔ ایسی ڈیل پر دستخط نہیں کروں گا جس کی ادائیگی 10 نسلوں کو بھگتنا پڑے۔ ۔ روس کے خلاف جنگ کے لیے بائیڈن انتظامیہ سے رقم امداد کے طور پر ملی تھی۔ امداد کی واپسی ذمے داری نہیں ہوتی۔