پشاور ( اے بی این نیوز ) گورنر خیبر پختو نخوا کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو سے منسوب کرنےکا مطالبہ۔ فیصل کریم کنڈی نے صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔فیصل کریم کنڈی نے خط میں لکھا جون 2008ء کو اس وقت کے وزیرِاعظم نے ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ عوامی مطالبے پر درخواست کرتا ہوں متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں۔
مزید پڑھیں : جن لوگوں کو اتنا نہیں پتہ کہ کرکٹ بلے سے کھیلی جاتی ہے یا ہاکی سے وہ بھی تنقید کر رہے ہیں،سینیٹر طلال چوہدری