اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزارتی کمیٹی نے ڈسکوز کو صوبوں کے حوالے کرنے کی مخالفت کر دی۔ کمیٹی کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجی شعبے کو فروخت کی سفارش۔ وزارتی کمیٹی کا کہنا ڈسکوز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے مالی بوجھ کم ہوگا۔
نجی شعبے کی شمولیت کے لیے بجلی کی مارکیٹ کا ڈھانچہ اور آمدنی کے ذرائع ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔ ٹیرف کے ڈھانچے اور اس کے صارفین پر اثرات کے حوالے سے تجزیاتی کام ضروری ہے۔ بجلی کی چوری اور تکنیکی نقصانات بجلی کے شعبے کے بنیادی مسائل ہیں۔
مزید پڑھیں : چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب