اہم خبریں

چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کہا ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔ ہیومن رائٹس۔ جوڈیشل ریفارمز کی بات تھی۔ ہم نے چیف جسٹس سے کہاکہ بانی و اہلیہ جیل میں ہیں۔ انکے حقوق کو جان بوجھ کر سلب کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہورہا ہے۔ چیف جسٹس کو بتایا ہمارے کارکنان کیساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے۔ پنجاب۔ اسلام آباد۔ سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ اس طرح سے انصاف یا عدلیہ کی آزادی نہیں ہو سکتی۔ ۔ جس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کر سکتا

مزید پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیشن کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں