اہم خبریں

عمران خان نے ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، احسن اقبال

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مینارٹی کارڈ کااجرا پنجاب حکومت کااہم اقدام ہے۔ مثبت اشاریے ملکی معیشت کی بحالی کی جانب گامز ن ہونے کاثبوت ہیں۔
مسلم لیگ ن کی سیاست صرف پاکستان اور عوام کی ترقی کی سیاست ہے۔ جہاں بھی ترقی کی علامت نظرآئے گی اس پر مہر مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی۔
ہماری حکومت بھرپور کوششوں سے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملک کو معاشی مشکلات کاشکار کیاگیا۔ آج ملک پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہورہاہے۔
عوامی خدمات کی رفتار مزیدبڑھائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ دوسروں کو چور کہنے والاخود سب سے بڑا چورنکلا۔

مزید پڑھیں :پاکستان بمقابلہ انڈیا، 185 پر 5 پاکستانی کھلاڑی آؤٹ

متعلقہ خبریں