اہم خبریں

یو اے ای کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل مستحقین میں راشن تقسیم

اسلام آباد( اے بی این نیوز)رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے مستحقین میں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔

اے بی این نیوز کے مطابق یو اے ای کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3 ہزار سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا ہے۔قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

یو اے ای کی جانب سے اٹھارہ برس سے پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔قونصل جنرل نے کہا کہ راشن میں ایک خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول، 10 کلو چینی، 10 کلو دالیں، کھجور، نمک، مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیا خور و نوش تقسیم کی جارہی ہیں، یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب ،میچ میں شرکت مشکوک؟

متعلقہ خبریں