ویٹی کن (اے بی این نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت گذشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے۔
ویٹی کن کے مطابق پھیپھڑوں کا انفیکشن بگڑ گیا ڈبل نمونیا کی وجہ سے طبیعت مزید خراب ہوئی۔ پوپ فرانسس کل سے زیادہ تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ پلیٹی لٹس کم ہونے پرانہیں خون بھی لگایا گیا۔اٹھاسی سال کے پوپ فرانسس 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ صحت کی بہتری کے لئے مختلف ممالک میں دعائیہ تقاریب جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے انتظامات