دبئی (اے بی این نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی لیکن بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دی اس لیے کل کا میچ پاکستانی ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ گروپ اے میں پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.2 کے ساتھ سب سے نچلی پوزیشن پر ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کامیابی سے اپنا رن ریٹ 0.4 تک پہنچایا اور گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
متحدہ عرب امارات میں موسم سرما کی تبدیلی کے باعث کچھ علاقوں میں ابرآلود موسم اور ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں۔18 فروری کو دبئی میں بارش ہوئی جس سے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا لیکن خوش قسمتی سے میچ مکمل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری کو شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور موسم جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے تاہم دبئی میں بارش کا امکان صرف ایک فیصد ہے جہاں 27 فیصد بادل موجود ہیں اور ہوا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔اگر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا جو پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی راہ مزید دشوار کر دیگا۔ ۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی سب سے بڑی جنگ،روایتی حریف آج مدمقابل