اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ قوم کی دعا سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہو کر وطن واپس آئی ہیں۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بہادری سے قائد ن لیگ کے نظریات اور حق گوئی کا پرچم بلند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اسی جذبے اور تندہی سے مریم نواز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔