لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور کپتان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے پلئنگ الیون فائنل کرلی۔ذرائع ٹیم منیجمنٹ کاکہنا ہےکہ دو روزقبل کپتان اورٹیم منیجمنٹ نےکھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی اور کھلاڑیوں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا،بھارت کیخلاف اہم میچ میں کسی کو پلئنگ الیون سےڈراپ نہیں کیا جائے گا۔
منیجمنٹ چاہتی ہے کہ اہم میچ سے قبل کسی کھلاڑی کا مورال خراب نہ ہو،بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی جائے گی، انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع