اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔ تا ہم شما لی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر ر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 17، سٹی 06)، قلات 04، پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 07)، نارووال 02، جھنگ 01، گلگت بلتستان: گوپس میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی05، کالام منفی 04، پاڑا چنار ، مالم جبہ منفی03،قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کا احتجاج ، مطالبات مان لیے گئے، حکومت سے مذاکرات کامیاب،30٪ الاؤنس ملے گا،ہاؤس رینٹ،میڈیکل اور ہائیرنگ میں بھی اضا فہ