اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔ اجلاس میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران کی شرکت۔
اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل رستوں کے بارے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ آمدورفت کے روٹس کی نگرانی ڈرون کیمروں اور سمارٹ کاروں کے ذریعے کی جائے گی۔
سینئر افسران اس اہم ڈیوٹی پر موجود افسران کو باربار بریف کریں گے۔
ڈیوٹی پر موجود ہر افسر سکیورٹی کارڈ آویزاں کرے گا۔ یہ انتہائی اہم فریضہ ہے جسے ہر افسر بخوبی سرانجام دے۔
مزید پڑھیں :جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا افتتاحی میچ جیت لیا