کراچی ( اے بی این نیوز ) جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا افتتاحی میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔ 316رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان208 رنزپر آل آؤٹ۔
رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
رحمان اللہ گرباز 10،ابراہیم زدران 17،صدیق اللہ 16رنزبناسکے۔ حشمت اللہ صفر،عظمت اللہ 18،محمد نبی 8، گل بدین نائب نے 13 رنز بنائے۔ کاگیسو ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
لونگی نگیڈی اور ملڈر کی 2،2 وکٹیں ہو ئیں۔
مزید پڑھیں :30 ارب کا “نگہبان رمضان پیکیج”، 52 یوٹیلیٹی مارکیٹس قائم کرنے کا اعلان، کیا کیا چیزیں سستی ہو ئیں،جانئے