اہم خبریں

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم کر نے کیلئے حکومت کو 10دن کا وقت دے دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت نے ون سائیڈڈ اپنے ریٹس کا اعلان کر دیا ۔ ہم سٹیک ہولڈر ہیں،ملک بھر میں ہمارے 14سے 15ہزار پمپس ہیں۔ حکومتی یکطرفہ فیصلےمنظور نہیں،ہم ملک کے تیسرے بڑے ٹیکس پیئر ہیں۔
ملک کا ڈرا بیک ہے کہ بابو بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ انفارمیشن سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس ۔ انہوں نے کہا کہ ان فارم کمپنی کو خوش کرنے کیلئے دی ریگولیشن کی پالیسی نافذ کر دی ہے۔
ہم حکومت کو 10دن کا وقت دے رہے ہیں ہمارے مطالبات پورے کرے۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر ہم اپنے کاروبار بند کر دیں گے۔ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ ہمارے لیٹرز کو دیکھ کر ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔

مزید پڑھیں :چیف جسٹس کو بتایا گیا ہے آپ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹرگوہر

متعلقہ خبریں