اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کو لکھا خط ملکی مفاد کیلئے بہتر ہوگا۔ بانی چیئرمین کو کوئی سیاست سے ختم نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کی اے بی این نیوز کے پروگرام صبح کی سوچ میں گفتگو۔ کہا بانی چیئرمین جلد باہر آجائیں گے۔ شیر افضل مرووت اورسلمان اکرام راجہ کی ایک دوسرے پر تنقید کے سوال پر شوکت یوسف زئی نے کہا دونوں کی لڑائی ہونا اچھی بات نہیں ۔ دونوں میں اگر جھگڑا ہواہے تو یہ بانی پی ٹی آئی نے تو نہیں کرایا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کہتے ہیں ملاقاتوں پر پابندی اوردیگر سختیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈال کر کسی ڈیل کیلئے مجبور کرنا ہے۔ جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے بانی پی ٹی آئی ۔ کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ملاقاتوں پر پابندی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔ کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔
مزید پڑھیں :امریکی امداد کی معطلی کے باعث افغانستان معاشی بحران کا شکار