اہم خبریں

چیف جسٹس کو بتایا گیا ہے آپ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے تحریک انصاف کے وفد کی دو گھنٹے ملاقات ۔ نظام انصاف میں بہتری سے متعلق چیف جسٹس کو تجاویز دیں۔ ملاقات میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر پابندی پر بھی بات کی گئی۔ پی ٹی آئی وفد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب۔ سلمان اکرم راجہ اوربیرسٹر گوہر موجود تھے ۔ ملاقات چیف جسٹس ہاوس اسلام آباد میں ہوئی۔ اپوزیشن وفد سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس کو مل چکا ہے
چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی سے زیادتیوں۔ ریاستی جبر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار سے آگاہ کردیا۔

عدلیہ کا تحفظ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس۔ عمرایوب نے کہا چیف جسٹس کو بتایابانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے۔ وکلاء کو بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔ سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جارہے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا چیف جسٹس کو بتایا کہ آپ کے حکم کو عملدرآمد نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر اور بچوں کے ساتھ ٹیلیفون کی رسائی پر بھی بات ہوئی ۔ عدالتی ریفارمز پر چیف جسٹس سے دس نکاتی ایجنڈا شیئر کیا ۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا اطلاق ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں