اسلام آباد( اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سےمتعلق کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی،عدالت نےنادرا اورالیکشن کمیشن سےجواب مانگا ہےکہ بتایا جائےکہ اوورسیز ووٹنگ کے لیےاب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے نادرا اورالیکشن کمیشن کودو ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کےلیےبانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید نےسپریم کورٹ سےرجوع کررکھا ہے،وکیل داؤد غزنوی نے بھی اس حوالے سے عدالت عظمٰی میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: اوپننگ بلے باز امام الحق کو ویزا مل گیا،دبئی جانے کے لئے تیار