اہم خبریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،بنگلہ دیش کابھارت کوجیت کیلئے229رنزکاہدف

دبئی (  اے بی این نیوز        )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش۔ بنگلہ دیش کابھارت کوجیت کیلئے229رنزکاہدف دیا ہے۔ توحید ہردوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ذاکر علی نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہرشت رانا کی 3،اکشر پٹیل کی 2 وکٹیں ہو ئیں۔

دبئی میں بنگلہ دیشی ٹیم کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہندوستانی گیند بازوں نے شروع سے ہی غلط ثابت کیا۔ہندوستانی گیند بازوں نے 6.2 اوور میں 26 رنز کے عوض پہلی 3 وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔
بعد ازاں اسپنر اکشر پٹیل نے بھی بنگلہ دیشی بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کیں اور نویں اوور میں لگاتار 2 وکٹیں حاصل کیں اور یوں بنگلہ دیشی ٹیم کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین واپس چلی گئی۔
پہلی 3 وکٹوں میں سے 2 محمد شامی اور ایک ہرشیت رانا کے حصے میں آئی۔اس سے قبل دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں  :اڈیالہ جیل سے قیدی فرار کی پاداش میں 6 ملازمین معطل،مزید تحقیقات کا حکم

متعلقہ خبریں