اہم خبریں

اڈیالہ جیل سے قیدی فرار کی پاداش میں 6 ملازمین معطل،مزید تحقیقات کا حکم

راولپنڈی(  اے بی این نیوز        )اڈیالہ جیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ۔ غفلت کے مرتکب 6 ملازمین کو 90 دنوں کیلئے معطل کر دیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ نے اڈیالہ جیل ملازمین کی معطلی کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
معطل ملازمین میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ الطاف حسین،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سجاد حیدر شامل۔ ہیڈ وارڈر محمد ریاض ، وارڈر عمران خان ، وارڈر عمار ظہور اور شیر زمان شامل۔
جیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے منشیات کا قیدی جیل سے فرار ہو گیا تھا۔
واقعہ کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے معاملے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں  :لاہور کے پاگل خانے اور جیل میں درجنوں قیدی، اکثریت بھارتی ہو نے کا انکشاف

متعلقہ خبریں