اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 4 سالہ معصوم بچے حماد سے زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ملزم محمد شکیل کی بعد از گرفتاری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ملزم محمد شکیل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
متاثرہ بچے کے دادا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 27 دسمبر 2024 کو تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نہ صرف ملزم کی عمر کم ظاہر کر رہی ہے بلکہ ان پر دباؤ بھی ڈال رہی ہے کہ وہ ملزم کے ساتھ راضی نامہ کر لیں۔
پولیس کی جانب سے دباؤ ڈالنے کا الزام، ملزم کی عمر کم ظاہر کرنے کی کوشش، دادا کا مؤقف۔دادا کا کہنا ہے کہ ملزم کی اصل عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے، تاہم پولیس نے اس کی عمر 13 سال درج کی تاکہ اسے کم عمر ظاہر کر کے قانونی رعایت دی جا سکے۔ انہوں نے عدالت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد